بھارتی کرکٹر محمد اظہر الدین نے 37گیندوں پر سنچری بنا ڈالی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کےایک ڈومیسٹک کرکٹر محمد اظہرالدین نے 37گیندوں پر سنچری بناڈالی۔ سید مشتاق علی ٹرافی میں اظہر الدین نے اپنی ٹیم کیرالہ کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین بلے بازی کی ۔اور ممبئی کے بالروں کا بھرکس نکال دیا۔ اظہرالدین رشبھ پانت کا32گیندوں پر سنچری کا ریکارڈ نہ توڑ سکے۔ممبئی کےوانکھیڈے سٹیڈیم میں اظہر نے اپنی ٹیم کو ہدف کاکامیاب تعاقب کرنےمیں بھی مدد فراہم کی۔کیرالہ کو جیت کےلئے 20اوورز میں 197رنز کا ٹارگٹ ملا تھا۔ جس کےبعد اظہر الدین نے 9چوکوں اور 11چھکوں کی مدد سے صرف 54گیندوں پر137ناٹ آئوٹ رنز بنائے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

158