ایف بی آر کی جانب سے گوادر ڈیوٹی فری زون کےغیر قانونی استعمال کو روکنے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔
اس ضمن میں ایف بی آر حکام نے واضح کردیا ہے کہ گوادر ڈیوٹی فری زون میں وہی اشیا درآمد کی جاسکیں گی، جن کی اجازت دی گئی ہو ۔ ڈیوٹی فری کی آڑ میں ممنوعہ اشیا کی درآمد پر کسٹمز حکام کارروائی کریں گے۔زرائع کا کہنا ہے کہ کسٹمز حکام کو درآمدی اشیاء چیک کرنے کا مکمل اختیار ہوگا۔چیکنگ ممنوعہ، خطرناک اور غیر مطلوبہ مشینری اور آپریٹس کی درآمد روکنے کے لیے لازم ہوگی۔ایف بی آر نے چیکنگ سسٹم کے لیے رولز تیار کرلیے ہیں جو سرمایہ کاروں سے رائے لینے کے بعد نافذ کردیئے جائیں گے۔ -->
