ملک گیر پاور بریک ڈاؤن: گدوپاورپلانٹ انتظامیہ ذمہ دارقرار

نیپرا نےجنوری میں ملک گیرپاوربلیک آؤٹ کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ہے۔ بلیک آؤٹ کی ذمہ داری گدو پاورپلانٹ انتظامیہ پرعائد کردی گئی۔

ملک میں پچھلے ماہ ہونےوالےبلیک آؤٹ کی رپورٹ میں نیشنل پاورکنٹرول سینٹرکی کمزوریوں کا انکشاف ہوا ہے۔9 جنوری کورات11بج کر40 منٹ پرہونےوالےاس بریک ڈاؤن کی رپورٹ کےمطابق این ٹی ڈی سی اورپاور پلانٹس حکام کےدرمیان رابطے نہیں تھے۔نینشل پاور کنٹرول سسٹم کے پاس بلیک آوٹ کے وقت پاور پلانٹس کی مرحلہ وار بندش ریکارڈ کرنے کا نظام ہی موجود نہیں ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گدو پاور پلانٹ میں سوئچ یارڈ پرسرکٹ کی غلط طریقےسےتبدیلی کےباعث بلیک آؤٹ ہوا۔بریک ڈاؤن سےبڑی ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ کرگئیں۔پاورپلانٹس پرتعینات عملےمیں تکنیکی تربیت کی بھی کمی ہے۔ایمرجنسی میں پاور پلانٹس کی جلدبحالی کا متبادل نظام موجود ہی نہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بلیک آؤٹ کےبعد22 گھنٹوں میں این ٹی ڈی سی کا سسٹم بحال ہوا۔ نیپرا نےمستقبل میں پاوربلیک آؤٹ سےبچنےکیلئے سسٹم میں جدت لانے کا مطالبہ کیا گیا۔متبادل نظام کی دستیابی اورعملےکی تکنیکی تربیت کی بھی سفارش کی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

92