بالی ووڈ اداکارہ گوہرخان کے والدانتقال کرگئے

ممبئی (ویب ڈیسک )بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 7 کی فاتح اداکارہ و ماڈل گوہر خان کے والد ظفر احمد خان انتقال کرگئے۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے والد کی وفات کی اطلاع دی، اس سے قبل طبیعت کی ناسازی کے باعث اسپتال میں داخل والد کی جلد صحتیابی کیلئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔اب گوہر نے والد کی وفات کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ آج جمعے کے دن آپ سب میرے والد کی مغفرت کیلئے دعا کریں۔اداکارہ نے والد کی نمازِ جنازہ سے متعلق بتایا کہ بعد نمازِ ظہر اُن کے والد کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔گوہر خان نے اپنی ایک اور انسٹا پوسٹ میں والد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میرے زندگی کے ہیرو، میرے والد کا انتقال ہوگیا ہے، میری زندگی میں ان کا نعم البدل کوئی نہیں ہوسکتا۔خیال رہے کہ 25 دسمبر کو گوہر خان اسماعیل دربار کے بیٹے زید دربار کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔گوہر خان گزشتہ ڈیڑھ دہائی سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور وہ ریئلٹی شو ’بگ باس‘ سمیت دیگر بھارتی ٹی وی شوز میں شرکت کر چکی ہیں۔گوہر خان نے کرائم تھرلر بولی وڈ فلم ونس اَپون اے ٹائم ان ممبئی، عشق زادے، کیا کول ہیں ہم تھری، فیور، بدری ناتھ کی دلہنیا، بیگم جان اور تیرا انتظار سمیت دیگر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔    View this post on Instagram           A post shared by GAUAHAR KHAN (@gauaharkhan)


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

44