ایلکس ہیلز پاکستانی مہمان نوازی سے ناخوش؟

کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے ایلکس ہیلز کے حوالے سے قیاس کیا جارہا تھا کہ وہ پاکستان کی مہمان نوازی سے ناخوش ہیں لیکن انہوں نے ایسی تمام افواہوں کی تردید کردی ہے۔انگلینڈ کے کھلاڑیایلکس ہیلز کی کراچی میں موجودگی کے دوران کھانے کی مبہم پوسٹ نے شائقین کرکٹ کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا تھا کہ وہ پاکستان کی مہمان نوازی سے خوش نہیں ہیں تاہم کرکٹر نے ان تمام باتوں کو مضحکہ خیز قرار دیا۔ایلکس ہیلز کی انسٹا پوسٹ جس میں انہوں نے آملیٹ، ٹوسٹ کی تصویر شیئر کی تھی، قیاس کیا جارہا تھا کہ وہ پاکستان میں دیے جانے والے پروٹوکولز سے خوش نہیں ہیں۔انگلش کرکٹر نے خود ہی ان تمام قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض ایک آرڈر تھا جو انہیں غلط موصول ہوا ہے جو انہیں کافی عجیب بھی لگا تو اس وجہ سے انسٹاگرام کی زینت بنایا۔ایلکس ہیلز نے یہ بھی لکھا کہ ’یہاں کی مہمان نوازی کمال ہے، امید ہے کہ اب کوئی شک باقی نہیں رہے گا۔‘It seems Alex Hales might not have been happy with the quality of food served to him at breakfast time during the PSL #PSL6 pic.twitter.com/qcAsaWpdBZ

— Saj Sadiq (@Saj_PakPassion) March 4, 2021


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

126