تعلقات میں بہتری کیلئے سعودی ایرانی حکام کی ملاقات، برطانوی اخبار کا دعویٰ

برطانیہ کے موقر اخبار فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے اعلیٰ حکام کے درمیان براہ راست ملاقات ہوئی ہے جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری لانا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے سینیئر حکام کی یہ ملاقات نو اپریل کو عراقی دارالحکومت بغداد میں ہوئی اور اس میں متعدد اہم امور پر گفتگو ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ان دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا یہ پہلا راؤنڈ تھا، جس میں حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر کیے جانے والے میزائل اور ڈرون حملوں کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سعودی حکام کی طرف سے اس ملاقات کے بارے میں کوئی ردعمل نہیں دیا گیا جبکہ ایرانی حکام بھی اس پر بات کرنے کے لیے دستیاب نہیں ہوئے۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق تاہم ایک سینیئر سعودی اہلکار نے ایران کے ساتھ بات چیت کی خبر کی تردید کی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

40