وزیرِ اعظم سے آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر کی ملاقات

وزیرِ اعظم عمران خان سے آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان کی ملاقات ہوئی جس میں آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور، چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی اور جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی عامر کیانی نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس اپنے اپنے منشور کے مطابق انتخابات میں شریک ہوں گی۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر دونوں پارٹیاں کے موقف میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے، دونوں پارٹیاں مل کر کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گی۔

--> Double Click 300 x 250


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

29