مایا علی کی ہولی تھیم برتھ ڈے پارٹی: تصاویر

تصویر: انسٹاگرام/عرفانستان

اداکارہ مایا علی نے گزشتہ روزدوستوں کے ہمراہ اپنی 32ویں سالگرہ منائی، ہولی تھیم برتھ پارٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہیں۔

انسٹا پر مایا نے سالگرہ کے کیک کے ساتھ تصاویرشیئرکرتے ہوئے کیپشن میں زندگی کا ایک اور سال دیکھنے پر خوشی کا اظہارکیا۔

View this post on InstagramA post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

View this post on InstagramA post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

دوستوں کے ساتھ پارٹی میں مایا نے ہولی کی طرز پر سجاوٹ و اہتمام کرتے ہوئے سالگرہ منائی جس میں سبھی نے سفید لباس پہن رکھے ہیں۔

ان تصاویر میں فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین اور فیشن ماڈل حنا آفریدی نمایاں ہیں۔

فالوورز نے ان تصاویر کو پسند کرنے کے ساتھ ساتھ تبصروں میں یہ بھی لکھا کہ کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر مایا کو اتنے سارے افراد کے ساتھ اپنی سالگرہ نہیں منانی چاہیے تھی۔

View this post on InstagramA post shared by Irfanistan (@irfanistan)

مایا کا شمار پاکستان کی مقبول ترین اداکاراوں میں ہوتا ہے جنہیں انسٹاگرام پر50 لاکھ سے زائد افراد فالو کرتے ہیں۔

View this post on InstagramA post shared by Entertainment Popcorn (@ent_popcorn)

اداکارہ کےمقبول ترین ڈراموں اور فلموں میں من مائل ،دیار دل، پرے ہٹ لو ، طیفا ان ٹربل اور دیگر شامل ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

200