اداکارہ آمنہ الیاس کی دلچسپ ویڈیو وائرل

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی اداکارہ و سُپر ماڈل آمنہ الیاس نے ’گرل فرینڈز‘ کے موضوع پر بنائی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جو مداحوں کو خوب بھا گئی۔

آمنہ الیاس کی جانب سے ایک نئی مزاحیہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اُنہوں نے ایک ناراض گرل فرینڈ کا کردار ادا کیا ہے۔

اداکارہ ویڈیو میں ایک ایسی گرل فرینڈ کا کردار ادا کر رہی ہیں جو ناراض ہے اور چاہتی ہے کہ اُس کے نخرے اٹھائے جائیں اور منایا بھی جائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

آمنہ الیاس کی اس ویڈیو پر جہاں اُن کے لاکھوں مداح اُن کی حسِ مزاح اور اداکاری کی تعریف کر رہے ہیں، وہیں شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارائیں بھی خوب قہقہے لگا رہی ہیں اور ویڈیو کی تعریفیں کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ آمنہ الیاس سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور آئے دن سنجیدہ، معاشرتی اور سماجی موضوعات سمیت مزاحیہ اور دلچسپ ویڈویوز بنا کر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں انٹرنیٹ صارفین سمیت اُن کے دوستوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

Adsense 300×250

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

66