قصور 2019 ریپ کیس:3 مجرمان کو سزائے موت

سال 2019 میں قصور کے علاقے میں 14 سالہ لڑکی کا ریپ کرنے والے 3 مجرموں کو عدالت نے سزائے موت دے دی۔

قصور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج سجاول جان نے بروز جمعرات 5 اگست کو سال 2019 میں تھانہ بی ڈویژن کے علاقے عیسیٰ نگر میں اغوا کے بعد لڑکی کو ریپ کا نشانہ بنانے والے 3 مجرموں کو عدالت میں سزائے موت سنائی۔ تینوں ملوث افراد ریپ کے بعد لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں سڑک کنارے پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔

واقعہ کا مقدمہ متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں تھانے میں درج کیا گیا تھا، جب کہ میڈیکل ٹیسٹ میں ریپ کرنے والے تینوں ملوث افراد کا ڈی این سے بھی میچ کرگیا تھا۔

عدالت کی جانب سے مجرم شمعون مسیح، جاوید کالو اور ہارون مسیح کو سزائے موت اور 2،2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے، جب کہ ایک ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا گیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

90