میٹرک بورڈ ، علوم شرقیہ کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

image

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے علوم شرقیہ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2021ء کے امتحانی فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی فارم 29ستمبر سے 26نومبر 2021ء تک بغیر لیٹ فیس کے جمع کئے جائیں گے ۔ امتحانی فارم نیشنل بینک، عسکری کمرشل بینک، یونائیٹڈ بینک، حبیب بینک اور بورڈ آفس بوتھ سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ یہ امتحانی فارم کمرہ نمبر 15 دوسری منزل بلاک A سے چیک ہونے کے بعد مندرجہ بالا بینکوں میں جمع ہوں گے جبکہ 29نومبرسے 17دسمبر 2021ء تک لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ ادیب کے امتحان میں شرکت کیلئے امیدوار کی عمر امتحانی سال کی یکم اکتوبر کو کم ازکم پورے 15 سال ہونی چاہئے۔ یہ امتحانات دسمبر 2021ء کے تیسرے ہفتے میں منعقد کئے جائیں گے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.