پی آئی اے نے کابل کیلئے فلائٹ آپریشن معطل کردیا

image

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کیلئے اپنا فلائٹ آپریشن طالبان کے نامناسب رویے کے سبب معطل کررہے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق بین الاقوامی افواج کے کابل سے انخلاء کے بعد مشکل حالات میں فلائٹ آپریشن جاری رکھا اور تقریباً 3 ہزار افراد کو افغانستان سے انخلاء میں مدد دی تاہم اب طالبان حکومت کے غیر پیشہ ورانہ رویے کے باعث آپریشن تا حکم ثانی بند رہے گا۔

قومی ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ افغان ایئرپورٹس پر پی آئی اے ملازمین کے ساتھ افغان حکام کا رویہ غیر مناسب ہے، یہ معاملہ اعلیٰ سطح پر بھی اٹھایا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق طالبان کا رویہ جارحانہ ہے اور روزانہ کی بنیاد پر نئی پالیسی متعارف کرادیتے ہیں جو پی آئی اے کے آپریشنز میں رکاوٹ بن رہی تھیں۔

خیال رہے کہ طالبان کے افغان حکومت کے انتظامات سنبھالنے کے بعد سے پی آئی اے دنیا کی واحد ایئرلائن ہے جس نے افغانستان کیلئے آپریشن جاری رکھا ہوا تھا۔

پی آئی اے کے آپریشن معطل ہونے کے بعد اقوام متحدہ، آئی ایم ایف کے ملازمین اور بین الاقوامی میڈیا و اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے افغانستان کا سفر اب مزید مشکل ہوجائے گا۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.