پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری

image

فوٹو: اے ایف پی

معیشت سے متعلق 20اکتوبر کی اہم خبریں۔

وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے واشنگٹن ڈی سی واپس پہنچ گئے ہیں۔ مذاکرات بے نتیجہ رہنے سے متعلق خبریں افواہ ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اعلان کیا ہے کہ خوردنی تیل پر سیلز ٹیکس ساڑھے 17 فیصد سے کم کرکے ساڑھے 8 فیصد کر دیا ہے۔ تیل اور گھی کی قیمتوں میں بھی 50 روپے تک کمی آئے گی۔

پیر کے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 92 پیسے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح 173 روپے پر آگیا۔

پاکستان میں پیر کے روز سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 1700 روپے مہنگا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس نرخ 4 ڈالر کم ہوگئے۔

بطور غیر منتخب وزیر 6 ماہ مکمل ہوجانے پر شوکت ترین کو مشیر خزانہ مقرر کر دیا گیا۔ کیبنٹ ڈویژن نے آئین کے آرٹیکل 93 کے تحت نوٹیفکیشن جاری کیا۔

اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 18اکتوبر کو کاروبار کے دن کے آغاز میں 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار 452 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ بعد ازاں انڈیکس میں تھوڑی ریکوری دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار 629 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.