ماسکو: طالبان علاقائی طاقتوں کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب

image

ماسکو میں 10 علاقائی طاقتوں نے افغانستان کو اقتصادی بحران اور انسانی تباہی سے بچانے کے لیے اقوام متحدہ سے ایک ڈونر کانفرنس منعقد کرنے کی طالبان کی اپیل کی حمایت کا اعلان کردیا۔

ماسکو میں بدھ کے روز روس کی میزبانی میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں روس، چین، پاکستان، بھارت، ایران، قزاقستان، تاجکستان، ترکمانستان، ازبکستان اور کرغیزستان نے طالبان کی جانب سے اقوام متحدہ سے کی گئی اس اپیل کی حمایت کی کہ افغانستان کی تعمیر نو میں مدد کے لیے جلد از جلد ایک ڈونر کانفرنس منعقد کی جائے۔

کانفرنس میں شریک ممالک نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ افغانستان کی تعمیر نو کا زیادہ بوجھ ان طاقتوں کو برداشت کرنا ہوگا جن کی فوجیں گزشتہ 20 برسوں سے زیادہ عرصے تک اس ملک میں موجود رہی تھیں۔

روس نے کانفرنس میں شریک ملکوں کی طرف سے عالمی برادری سے افغانستان کو مالی امداد فراہم کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو افغانستان میں جاری تصادم علاقائی استحکام کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

ماسکو کانفرنس میں طالبان حکومت کی نمائندگی نائب وزیر اعظم عبدالسلام حنفی اور وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کی جنہوں نے کانفرنس کو پورے خطے کے استحکام کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔

عبدالسلام حنفی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ افغانستان اب مستحکم ہے اور دوسرے ممالک کو افغان سرزمین سے کوئی خطرہ نہیں ہے لہذا افغانستان میں موجودہ حکومت کو تسلیم کیا جائے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.