روہت گیند نظر آئی تھی؟ شائقین کا سوال

image

فوٹو: اے ایف پی

ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران شائقین کرکٹ کی جانب سے بھارتی اوپنر بلے باز روہت شرما پر جملے بھی کسے گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ اسٹیڈیم میں بیٹھا ایک شخص روہت شرما سے طنزیہ سوال کر رہا ہے کہ ’’روہت بال نظر آئی تھی کیا؟‘‘۔ اس سوال پر روہت شرما کوئی جواب نہیں دیتے اور فیلڈنگ جاری رکھتے ہیں، تاہم سوال پوچھنے والا شخص خود کہہ دیتا ہے کہ ’’نہیں نظر آئی بال‘‘۔

گزشتہ روز پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دی جبکہ میچ کی خاص بات یہ تھی کہ قومی ٹیم نے میچ 10 وکٹوں سے جیتا۔

بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 152 رنز کا ہدف دیا تھا، اوپنر روہت شرما بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے تھے۔ شاہین شاہ آفریدی نے اوپنر راہول اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی بھی وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان نے 152 رنز کا ہدف 17ویں اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا۔ بابراعظم 68 اور محمد رضوان 79 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں پاک بھارت میچ کے دوران بھی ایک شخص نے کپتان ویرات کوہلی کو کہا تھا کہ ’’کوہلی نہیں ہوگا تجھ سے چیس‘‘ یعنی ہدف حاصل نہیں کر سکو گے۔

فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 339 رنز کا ہدف دیا تھا، تاہم بھارتی ٹیم 158 رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئی تھی اور پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں چیمپئنز ٹرافی جیت لی تھی۔ فخر زمان نے 114 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.