کراچی:چڑیاگھرکےسفیدشیرکی موت،سینئر ڈائریکٹرکراچی زوعہدےسے برطرف

image

کراچی کے چڑیا گھر میں سفید شیر کی موت کے بعد سینئر ڈائریکٹر کراچی زو خالد ہاشمی کوعہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

میٹروپولیٹن کمشنرافضل زیدی نےخالد ہاشمی کی برطرفی کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ ان کی جگہ منصور قاضی کو کراچی چڑیا گھر کے سینئر ڈائریکٹر کا چارج دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ منصور قاضی کی تعیناتی عارضی طور پر کی گئی ہے۔منصور قاضی اس سے قبل بھی سینئر ڈائریکٹر کراچی زو تعینات رہ چکے ہیں۔

کراچی چڑیا گھرکابوڑھا ببرشیر ابدی نیند سوگیابدھ کو ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی علی حسن ساجد نے بتایا تھا کہ کراچی چڑیا گھر میں سفیر شیر 13 روز بیمار رہنے کے بعد انتقال کرگیا۔ بیمار شیر کا علاج بھی جاری تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ شیر کو پھیپھڑوں کا مرض لاحق تھا، اس کے پھیپھڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔نایاب نسل کا سفید شیر 2012ء میں افریقا سے کراچی چڑیا گھر لایا گیا تھا۔ اس معاملے پرایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رپورٹ طلب کرلی۔

اس سے قبل 8 جون 2021ء کو بھی کراچی کے چڑیا گھر میں ایک 18 سالہ شیر انتقال کرگیا تھا، تاہم حکام کے مطابق ایشیائی نسل کا ببر شیر اپنی طبعی عمر پوری کرچکا تھا۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.