شام نے حمص پر داغے گئے 12 میں سے 10 اسرائیلی میزائل تباہ کردیے، روس

image
روسی عسکری ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے شام کے صوبے حمص پر داغے گئے بارہ میزائلوں میں سے دس کو شامی میزائل شکن نظام نے تباہ کر دیا۔

روسی خبر رساں ادارے آر آئی اے نے یہ بات اعلیٰ روسی عسکری ذرائع کے حوالے سے کہی ہے۔

خبر رساں ادارے نے ریئر ایڈمرل وادِم کولِت کے حوالے سے بتایا کہ شام نے اسرائیلی میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے کے لیے بک ایم ٹو ای اور پانٹسِر ایس میزائلوں کا استعمال کیا۔

روسی بیان کے مطابق اسرائیلی ایف 16 طیاروں نے لبنانی فضائی حدود سے شام میں داخل ہو کر حمص صوبے پر میزائل حملہ کیا تھا۔

شام نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے پاس جدید ترین روسی ساختہ فضائی دفاعی نظام ایس 400 موجود ہے۔

Square Adsence 300X250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.