چارسدہ:مشتعل مظاہرین نے جلاﺅ گھیراﺅ روک دیا،منتشر ہونے سےانکار

image

خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقے تنگی میں پرتشدد مظاہرین ابھی تک ایک تھانہ دو پولیس چوکیاں اور ایک چیک پوسٹ کو نذر آتش کرچکے ہیں تاہم علاقہ عمائدین کے مداخلت کے بعد مظاہرین نے جلاﺅ گھیراﺅ کا سلسلہ روک دیا ہے۔

مشتعل مظاہرین نے پہلے تھانہ مندنی پر دھاوا بول کر عمارت کو آگ لگادی اور  گاڑیوں کو نذرآتش کردیا اور اس کے بعد علاقے کے باقی پولیس چوکیوں کو باری باری نذرآتش کردیا تاہم علاقہ عمائدین کے مداخلت پر مظاہرین نے جلاوگھیراو کا سلسلہ تو روک دیا ہے تاہم وہ تاحال سڑکوں پر موجود ہیں اور ملزم کے حوالگی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے پولیس کی جانب سے  لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی تاہم حالات بے قابو ہونے کے بعد پولیس نے تھانہ خالی کردیا۔ ڈی پی او آصف بہادر نے نقصانات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آتشزدگی کے واقعہ میں پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مظاہرے میں شریک ہزاروں افراد ضلع بھر کے مختلف علاقوں سے جمع ہوئے ہیں تاہم شرکاء کی زیادہ تعداد تحصیل تنگی کے علاقے سے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ آج صبح تحصیل تنگی کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک بلاک بنانے والی فیکٹری میں کام کرنے والے ایک غیرمقامی مزدور سے متعلق علاقے میں یہ بات پھیل گئی کہ اس نے مبینہ طور پر قرآن شریف کی بیحرمتی کی ہے۔ پولیس نے سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ مندنی منتقل کردیا۔

دوپہر کے وقت مقامی لوگوں کو ملزم کی گرفتاری کے خبر ملنے کے بعد وہ تھانہ کے باہر جمع ہونا شروع ہوگئے اور ملزم کی حوالگی کا مطالبہ شروع کردیا جس کے بعد جلاو گھیراو کا سلسلہ شروع ہوگیا۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.