اداکارہ امیشا پٹیل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

image

بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔

بھارتی شہر بھوپال کی ایک عدالت نے 32 لاکھ 25 ہزار روپے کے چیک باؤنس ہونے کے کیس میں پیر کے روز اداکارہ امیشا پٹیل کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں اور اداکارہ کو 4 دسمبر کو ہونے والی سماعت میں ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اگر اداکارہ 4 دسمبر کو ضلعی عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے میں ناکام ہوتی ہیں تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاسکتے ہیں۔

یہ مقدمہ یو ٹی ایف ٹیلی فلمز پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے اداکارہ کے خلاف دائر کیا گیا ہے۔ جس میں ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ امیشا پٹیل نے فلم بنانے کے لیے ان سے رقم ادھار لی اور جب انہوں نے اس رقم کے بدلے کمپنی کو دو چیک فراہم کیے تو وہ دونوں چیک باؤنس ہوگئے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.