کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ : 12 ہویں کلاس کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء دوسرے مرحلہ کے کامرس پرائیویٹ گروپ کے نتائج کا اعلان

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے پہلے مرحلہ کے کامرس پرائیویٹ گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 2 ہزار 118 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 2ہزار 55امیدوارامتحانات میں شریک ہوئے جس میں ایک ہزار 954 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 95.09فیصد رہا۔چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے مزید بتایا کہ ان امتحانات میں 66امیدوار اے ون گریڈ، 121 اے گریڈ، 226 بی گریڈ، 427 سی گریڈ، 646 ڈی گریڈ اور 468 ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔

نتائج کے لیے یہاں کلک کریں


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.