بھارت: ریاست مدھیہ پردیش میں جنونی ہندوؤں کا مسیحی اسکول پر دھاوا

image
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل کے غنڈوں نے عیسائی انتظامیہ کے زیرنگرانی چلنے والے اسکول پر حملہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بسوڈا میں عیسائی انتظامیہ کے تحت چلنے والے سینٹ جوزف اسکول پر ہندو انتہا پسند تنظیم کے غنڈوں نے دھاوا بول دیا۔ اسکول میں گھس کر توڑ پھوڑ کی، پتھراؤ کیا، اساتذہ اور دیگر عملے کو دھمکیاں دیں۔

بتایا گیا ہے کہ حملے کے وقت اسکول میں بارہویں جماعت کے امتحانات ہو رہے تھے۔ خوفزدہ بچے ڈیسک کے نیچے چھپ گئے اور بمشکل جان بچائی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زبردستی مذہب تبدیل کرانے کا الزام لگا کر اسکول پرحملہ کیا گیا تھا تاہم اسکول انتظامیہ کی جانب سے اس الزام کی تردید کی گئی ہے۔

مشنری اسکول کے مینجر کا کہنا تھا کہ پولیس کو انتہا پسندوں کے حملے کے خطرے سے آگاہ کیا گیا تھا لیکن پولیس نے اسکول پر حملہ روکنے کیلئے مناسب انتظامات نہیں کیے۔ آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

Square Adsence 300X250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.