ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو مزید 60 کروڑ ڈالر قرض دے گا

image

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے 90 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے لئے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی گئی ہے، اس کے علاوہ پاکستان کو 30 لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی ملے گی۔

اے ڈی بی کے مطابق قرض اور گرانٹ کی رقم نتیجہ خیز سماجی تحفظ پروگرام پر خرچ کی جائے گی۔

متعلقہ خبر: پاکستان کو سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر موصول

اس کے علاوہ تعلیم سب کے لئے فاؤنڈیشن کی طرف سے بھی اے ڈی بی کے ذریعے 24 ملین گرانٹ خرچ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان چند روز قبل پاکستان کو سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر کی امداد بھی ملی تھی جب کہ آئی ایم ایف نے بھی ایک ارب ڈالر سے زائد قرض کی حامی بھری ہے۔

متعلقہ خبر: تحریک انصاف دور میں غیر ملکی قرض میں 32 ارب ڈالر کا اضافہ

تحریک انصاف کی حکومت اب تک مختلف ممالک اور مالیاتی اداروں سے 32 ارب ڈالر سے زائد کا قرض لے چکی ہے، اس وقت ملک پر قرضوں کا 125 ارب ڈالر سے زائد ہے۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.