سرفراز احمد کی شاعری پر قومی کھلاڑی عش عش کر اٹھے

image
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی شاعری کو قومی ٹیم  کے کھلاڑیوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس پر انہوں نے شعر لکھا۔

سرفراز احمد کی جانب سے اپنی اسٹوری پر لکھا گیا شعر کچھ یوں تھا کہ ہر ایک نظر کے لئے مختلف پیام ہیں ہم،کہیں  ہیں زہر کا پیا لہ  کہیں پہ جام ہیں ہم۔

سرفراز احمد کی جانب سے لکھے گئے اس شعر کو کھلاڑیوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

سرفراز احمد کے اس شعر کی تعریف کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ واہ گرو واہ۔

 قومی ٹیم کے اسپنر محمد نواز  اور فاسٹ باؤلر فہیم اشرف نے بھی سرفراز احمد کی شاعری کے انتخاب  کو پسند کیا۔

                 

Square Adsence 300X250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.