جنرل بپن راوت کی اہلیہ مدھولیکا راوت کے بارے میں ہم کیا جاتنے ہیں؟

سنہ 1986 میں بپن راوت اور مدھولیکا راوت کی شادی ہوئی اور اس جوڑے کی دو بیٹیاں ہیں۔ ان کی بڑی بیٹی شادی شدہ جبکہ چھوٹی بیٹی ابھی زیر تعلیم ہیں۔
جنرل بپن راوت کی اہلیہ مدھولیکا راوت
TWITTER @adgpi

انڈیا کے چیف آف ڈیفینس سٹاف جنرل بپن راوت بدھ کے روز ہونے والے ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس حادثے میں جنرل راوت کی اہلیہ مدھولیکا راوت بھی ہلاک ہو گئی ہیں۔

مدھولیکا راوت انڈیا کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر شہڈول کی رہنے والی تھیں اور اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہڈول بھی غم میں ڈوب گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ حادثے کے بعد سے ہی مدھولیکا راوت کے خاندان کے لوگ اپنی بیٹی اور داماد کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور پھر انھیں جنرل راوت اور ان کی اہلیہ کی موت کی خبر ملی۔

جنرل بپن راوت کی اہلیہ مدھولیکا راوت اپنے خاندان کے ساتھ
RAVI SHUKLA

خاندان سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ جنرل بپن راوت کی ساس جیوتی پربھا سنگھ ابھی بھی شہڈول میں ہیں اور انھیں اہلخانہ کے ساتھ دلی بلایا گیا ہے۔ ان کے بھائی یشوردھن سنگھ دلی روانہ ہو گئے ہیں۔

بپن راوت کی اہلیہ مدھولیکا راوت کا تعلق شہڈول کے علاقے سوہاگ پور سے تھا۔ مدھولیکا راوت کے والد مرگیندر سنگھ کانگریس پارٹی سے انڈیا کی قانون ساز اسمبلی کے رکن رہے ہیں لیکن اب ان کا انتقال ہو چکا ہے۔

جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت
TWITTER @ADGPI

خاندان کا کہنا ہے کہ بپن راوت آخری بار سنہ 2012 میں شہڈول آئے تھے۔

مدھولیکا راوت نے اپنی ابتدائی تعلیم شہڈول میں ہی حاصل کی۔ اس کے بعد وہ مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے گوالیار چلی گئیں اور پھر انھوں نے دلی یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔

سنہ 1986 میں ان کی شادی بپن راوت سے ہوئی تھی اور اس جوڑے کی دو بیٹیاں ہیں۔ ان کی بڑی بیٹی شادی شدہ جبکہ چھوٹی بیٹی ابھی زیر تعلیم ہیں۔

مدھولیکا راوت اپنے دو بھائیوں ہرش وردھن سنگھ اور یش وردھن سنگھ کی اکلوتی بہن تھیں۔

جنرل بپن راوت کی اہلیہ مدھولیکا راوت اپنی بیٹیوں کے ساتھ
RAVI SHUKLA
جنرل بپن راوت اور مدھولیکا راوت کی شادی سنہ 1986 میں ہوئی تھی اور اس جوڑے کی دو بیٹیاں ہیں

یہ بھی پڑھیے

جنرل بپن راوت اور اہلیہ کی ہلاکت: جائے حادثہ کے قریب موجود عینی شاہد نے کیا دیکھا؟

جنرل بپن راوت کی ہلاکت پر پاکستانی فوج کی تعزیت، انڈین مسلمان تنقید کی زد میں

وہ آرمی وائیوز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی سابق صدر بھی تھیں۔

آرمی وائیوز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ کے مطابق یہ تنظیم فوجی اہلکاروں کی بیویوں، بچوں اور زیر کفالت افراد کے لیے کام کرتی ہے۔

جنرل بپن راوت کی اہلیہ مدھولیکا راوت
TWITTER @adgpi

آرمی وائیوز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا قیام سنہ 1966 میں عمل میں آیا تھا اور دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ ملک کی سب سے بڑی این جی اوز میں سے ایک ہے۔

مدھولیکا راوت فوجی اہلکاروں کی بیواؤں، کینسر کے مریضوں اور معذور بچوں کے لیے کام کرنے والی سماجی مہمات کا بھی حصہ تھیں۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.