ٹک ٹاک ملک میں تیسری سب سےزیادہ ڈاون لوڈ کی جانےوالی ایپ

image

پاکستان میں طویل عرصے تک بند رہنے والی ایپ ٹک ٹاک سال 2021 میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی تیسری ایپ رہی۔

دی نیوز کی کے مطابق ٹک ٹاک ایپ کو 2021 میں 5 ماہ کے طویل عرصے کے لیے غیر مناسب  اور غیر اخلاقی مواد کی وجہ سے بنش کا سامنا رہا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ موبائل انسائٹس اسٹریجسٹ چیپل آف سینسر ٹاور کے مرتب کردہ ڈیٹا کے مطابق چینی ایپ ٹک ٹاک گزشتہ سال پاکستان میں 2 کروڑ 65 لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کی گئی۔

خیال رہے کہ یہ ڈیٹا ایپ اسٹور اور گوگل پلے سے حاصل کیا گیا ہے اور اس میں تھرڈ پارٹی انروائڈ کا ڈیٹا شامل نہیں ہے۔

پہلے نمبر پر فیس بک اور اسنیک ویڈیوز کو ڈاؤن لوڈ کیا گیا جو بلترتیب 3 کروڑ اور 2 کروڑ 76 لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔

دوسری جانب گلوبل ٹرینڈ میں ٹک ٹاک پہلے نمبر پر سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ رہی جسے 73 کروڑ 98 لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔

اس کے بعد فیس بک اور انسٹا گرام رہے جسے بل ترتیب 61 کروڑ 92 لاکھ اور 61 کروڑ 56 لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.