بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نےدسمبرمیں 2.5 ارب ڈالرزپاکستان بھیجے

image
فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دسمبر میں 2.5 ارب ڈالر پاکستان بھیجے۔ انہوں نے ہر ماہ 2 ارب ڈالر سے زائد رقم بھیجنے کا سلسلہ جون 2020 سے اب تک جاری رکھا ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں نے نومبر میں 2.4 ارب ڈالر پاکستان بھیجے اور ماہانہ بنیاد پر ترسیلات زر میں 2.5 فیصد اضافے سے دسمبر میں ترسیلات زر 2.5 ارب ڈالر رہی۔ جبکہ سالانہ بنیاد پر ترسیلات زر میں 3.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

            مالی سال 2022 کی پہلی ششماہی میں مجموعی طور پر 15.8 ارب ڈالر کی ترسیلات وطن آئیں جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11.3 فیصد زائد ہیں۔

             دسمبر میں پاکستانیوں کی زیادہ تر رقوم سعودی عرب سے 62.6 کروڑ ڈالر، متحدہ عرب امارات 45.3 کروڑ ڈالر، برطانیہ 34 کروڑ ڈالر اور امریکہ 24.8 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔

            مرکزی بینک کے مطابق گذشتہ سال سے اب تک کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مستحکم آمد میں جو عوامل مددگار رہے ہیں ان میں باضابطہ ذرائع سے رقوم بھجوانے کی حوصلہ افزائی کی خاطر حکومت اور اسٹیٹ بینک کے فعال پالیسی اقدامات اوروبا کے دوران بہبودی رقوم کی پاکستان کو منتقلی شامل ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے ترسیلات زر میں اضافے کے لیے ستمبر 2020 میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ بھی متعارف کروایا تھا۔حیران کن طور پر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے یومیہ 24.4 کروڑ  ڈالر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ مجموعی طور پر ان اکاؤنٹس سے ابھی تک تقریبا 3.16 ارب ڈالر پاکستان پہنچے ہیں۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.