کورونا کے باوجود تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے، سندھ حکومت کا اعلان

image

سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا کے باوجود تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسکول کھلے رہیں گے۔

مراد علی شاہ نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ  تمام اسپتال، سرکاری و نجی اسپتالوں کا سروے کیا جائے گا اور سروے میں اسپتالوں کی گنجائش کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں کتنی گنجائش ہے اور مزید کتنی ضرورت ہے بتایا جائے اوراجلاس میں عوامی مقامات پر ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ٹاسک فورس کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جو سرکاری افسران ماسک نہیں پہنے گا اسکو جرمانہ کیا جائے گا اور جرمانے میں ایک دن کی تنخواہ کی کٹوتی کرنے کی تجویز ہے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام شادی ہالز، مارکیٹز، عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا اور شادی تقریبات میں کھانہ باکس میں دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ مارکیٹس میں ویکسین کئے گئے افراد کے داخلہ کی اجازت ہوگی اور انتظامیہ کو ویکسی نیشن کارڈ کا رکارڈ چیک کرنا لازمی ہوگا۔

اجلاس میں حکومت کی ویکسی نیشن مہم پورے صوبے میں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں اضاطہ احتیاتی تدابیر نہ اپنانے کا نتیجہ ہے، عوام تعاون کریں گے تو اس جاری کورونا لہر پر بھی کنٹرول ہوجائے گا۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.