حج کی جعلی بکنگ کرنیوالوں سے لوگ ہوشیاررہیں، حکومت

image

حکومت نے عوام کو جعلی حج بکنگ کرنے والوں سے ہوشیار رہنے کی تنبیہ کی ہے۔ وزارت مذہبی امور نے خبردار کیا ہے کہ عوام فراڈ کرنیوالوں سے ہوشیار رہیں، حکومت نے حج پالیسی کا اعلان نہیں کیا۔

وزارت مذہبی امور نے حج کیلئے جعلی بکنگ کی اطلاعات ملنے پر عوام کیلئے وضاحتی بیان جاری کردیا۔

وزارت مذہبی امور نے خبردار کیا ہے کہ عوام حج کے نام پر فراڈ کرنے والوں سے ہوشیار رہیں، حکومت نے حج پالیسی کا اعلان نہيں کیا، نہ ہی بکنگ کی اجازت دی ہے، عوام حج بکنگ کے نام پر کسی کو پیسے نہ دیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حج پر جانے کے خواہشمند باقاعدہ اعلان کا انتظار کریں، جعلی حج بکنگ کرنے والوں کی فوری شکایت درج کرائیں، حج کے نام پر فراڈ کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے سماء ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی حکومت حج پالیسی آئندہ ماہ اعلان کرے گا، حکومت پاکستان اس کے بعد اپنی پالیسی جاری کریگا۔

حج 2022ء کا آغاز 7 جولائی جبکہ اختتام 12 جولائی کو ہوگا تاہم یہ تاریخی چاند نظر آنے سے مشروط ہیں۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگ اللہ کے گھر جاکر حج کرنا چاہتے ہیں لیکن بدقسمتی سے کچھ بے ضمیر لوگوں نے مذہب کو استعمال کرتے ہوئے انہیں دھوکا دیا۔ اے ایف آئی ایسے افراد کیخلاف ایکشن لے گی۔

کرونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کی نئی لہر کے دوران بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث دنیا پریشان ہے اور یہ واضح نہیں ہے کہ سعودی حکومت کیا پالیسی بنائے گی۔ گزشتہ سال 50 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دی گئی تھی۔

گزشتہ دو سال سے صرف سعودی عرب میں مقیم افراد کو ہی حج کی اجازت دی جارہی ہے۔ سال 2020ء میں کرونا وائرس کے باعث صرف ایک ہزار افراد کو حج کی اجازت دی گئی تھی جبکہ 2021ء میں 60 ہزار افراد نے حج کیا تھا۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.