سرفراز کے غصہ کرنے پر کیا ری ایکشن ہوگا، آفریدی نے بتادیا

image

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے دوران سرفراز احمد نے غصہ کیا تو انہیں میدان کے باہر جواب دوں گا۔

ایک تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں پہلی بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ اپنے وعدے کے مطابق رواں سال  کوٸٹہ گلیڈی ایٹر کا حصہ بن گیا ہوں اور میں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ مزید کرکٹ نہیں کھیلوں گا اور پی ایس ایل 7 میرا آخری ایڈیشن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: میری ریٹائرمنٹ تب ہوگی جب اللہ مجھے بلائے گا، شاہد آفریدی

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد میرا فیورٹ کپتان ہے اور وہ گیم کے دوران جان مارتا ہے جو مجھے پسند ہے جب کہ ٹیم کے لیے بہترین کارکردگی دینے کی ہرممکن کوشش کروں گا۔

ایک سوال کے جواب میں قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے مجھ پر غصہ کیا تو انہیں میدان کے بار رد عمل دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں؛ شاہد آفریدی اور جیمز ونس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے

ملک میں اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز سے متعلق سوال پر بوم بوم آفریدی نے کہا کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور لگتا ہے کہ پی ایس ایل سیون کے موقع پر تماشائیوں کی تعداد کم کر دی جائے گی تاہم لیگ ملتوی کی جائے یا اضافی کھلاڑیوں کے ساتھ جاری رکھی جائے، میرا کام صرف کرکٹ کھیلنا ہے۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.