انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف دیدیا۔برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان قاسم اکرم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان ۔ے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 239 رنز اسکور کیے۔پاکستان کی جانب سے عبدالفصیح نے 68 رنز کی زمہ دارانہ اننگز کھیلی، انہوں نے 6 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔اوپنر محمد شہزاد 43، معاذ صداقت 42 جبکہ کپتان قاسم اکرم 38 رنز بناکر نمایاں رہے۔افغانستان کی جانب سے اظہار الحق نوید نے 3 جبکہ نور احمد اور نوید زادران نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان کا اسکواڈکپتان قاسم اکرم، محمد شہزاد، حسیب اللہ خان، عبدالفصیح، عرفان خان، معاذ صداقت، عباس علی، احمد خان ذیشان ضمیر، مہران ممتاز اور اویس علیافغانستان کا اسکواڈکپتان سلیمان سفی، محمد اسحاق، بلال سیدی، اللہ نور، اعجاز احمد، خیبر ولی، ننگیالا خروٹے، اظہار الحق نوید، نور احمد، بلال سمی اور نوید زادراناس سے قبل قومی ٹیم نے اپنے پہلے انڈر 19 ورلڈکپ کے گروپ میچ میں زمبابوے کو 115 رنز کے طویل مارجن سے شکست دی تھی۔واضح رہے کہ قومی انڈر 19 ٹیم اپنا آخری گروپ میچ 22 جنوری کو پاپوانیوگنی کے خلاف کھیلے گی۔