تاوربھٹوزرداری اکثروبیشتراپنے مداحوں کے ساتھ بیٹے کی تصاویرشیئرکرتی رہتی ہیں لیکن اس بار انہوں نے اپنی مرحومہ والدہ اور میرحاکم علی زرداری کو ایک فریم میں شیئرکیا ہے۔
سابق وزیراعظم بینظیربھٹواور سابق صدرآصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاوربھٹوکے یہاں 10 اکتوبر2021 کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے اپنے مرحوم ماموں (میرمرتضیٰ بھٹو ) اور دادا (حاکم علی زرداری ) کے نام پررکھا۔بختاوراورمحمود چوہدری کی شادی29جنوری2021کو کراچی کے بلاول ہاوس ہوئی تھی، جس کے بعد سے وہ اکثروبیشتر شوہرمحمود چوہدری اور بیٹے کے ہمراہ اپنے فالوورز کیلئے پوسٹس شیئرکرتی رہتی ہیں۔ گزشتہ روزمائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پربختاورنے 3 ماہ کے میرحاکم کی ایک دلکش تصویرشیئرکی جس میں وہ دیوارپرآویزاں تصویرمیں اپنی مرحومہ نانی کوبغور دیکھ رہا ہے۔ دل والی ایموجی کے ساتھ بختاور نے بتایا کہ یہ تصویر 21 جنوری کو کھینچی گئی تھی۔اس سے قبل 27 دسمبر کو سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 14 ویں برسی پربختاور نے جذباتی پیغام شیئرکرتے ہوئے لکھا تھا کہ’ والدہ اب پہلے سے کہیں زیادہ یاد آتی ہیں، جب کالج میں یا گریجویشن کے دوران گریڈز حاصل کیے ، جب شادی کی پلاننگ کی یا جب میری شادی کی تقریبات ہورہی تھیں، ماں بننے کے دنوں میں اور اب اپنے نومولود کے ساتھ اپنی والدہ کی بہت زیادہ یاد آتی ہے’۔بختاور اور بیٹے کی پہلی تصویرنے دل موہ لیےبختاور نے لکھا تھا کہ میری والدہ اس دنیا میں ہوتیں تو اس سال پہلی بار نانی بنتیں۔جنوری 1990 میں جنم لینے والی بختاور بھٹوزرداری، بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کے 3 بچوں میں سے دوسرے نمبر پر ہیں۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری ان سے 2 سال بڑے ہیں، جب کہ فروری 1993 میں پیدا ہونے والی آصفہ سب سے چھوٹی ہیں۔بختاور کے خاوند محمود چوہدری 5 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔ دبئی میں رہائش پزیر محمود کی پیدائش 28 جولائی 1988 کو ابوظہبی میں ہوئی اور وہیں سے ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ برطانیہ چلے گئے، انہوں نے یونیورسٹی آف ڈرہم سے قانون کی تعلیم حاصل کی ہے۔