ملک میں مہنگائی کی شرح 12.3 فیصد ہوگئی، وزارت خزانہ کا اعتراف

image

وزارت خزانہ کی اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 12.3 فیصد ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق برآمدات سمیت درآمدات، ایف بی آر محصولات اور بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

وزارت خزانہ کی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران ترسیلات زر 11.3 فیصد اضافے سے 15.8 ارب ڈالر ریکارڈکی گئیں۔

Advertisement رپورٹ کے مطابق ملکی برآمدات 29 فیصد اضافے سے 15.2 ارب ڈالر جب کہ ملکی درآمدات 59.9 فیصد اضافے سے 36.4 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں۔ کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 9.1 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق پہلی ششماہی کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 20.7 فیصد اضافے سے 1.05 ملین ڈالر رہی جب کہ پورٹ فولیو سرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ 98.3 ملین ڈالر منفی ہو گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ 65 کروڑ 11 ڈالر تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیے: ’ 2023 سے قبل مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کریں گے‘

زرمبادلہ کے ذخائر کتنے؟

آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق کے مطابق جنوری کے تیسرے ہفتے تک پاکستان کے مجموعی غیر زرمبادلہ ذخائر 22 ارب 35 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کے پاس محفوظ زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 6 کروڑ ڈالر جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.29 ارب ڈالر رہے جب کہ ڈالر کی شرح تبادلہ 176.49 روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی

ٹیکس ریونیو میں 32.5 فیصد اضافہ

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران ٹیکس ریونیو 32.5 فیصد اضافے سے 2920 ارب روپے رہا، اس کے علاوہ جولائی سے نومبر میں نان ٹیکس آمدنی 22 فیصد کمی سے 519 ارب رہی۔

اس کے علاوہ بڑی صنعتوں کی شرح نمو جولائی سے نومبر کے دوران 3.3 فیصد تک رہی، نومبر میں 0.3 فیصد تک رہی۔

مزید پڑھیے: ‘پاکستان مہنگائی کی شرح کے لحاظ سے دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے’

وزرات خزانہ

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال جولائی تا نومبر تک پی ایس ڈی پی کی مد میں 434.6 ارب روپے منظور کئے گئے، اسی مدت کے دوران پاکستان کا مالیاتی خسارہ بڑھ کر 951 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا۔

مہنگائی کی شرح 12.3 فیصد

آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق دسمبر میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 12.3 فیصد ریکارڈ کی گئی، پہلے 6 ماہ میں مہنگائی کی سالانہ شرح 9.8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.