کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے۔۔ شو کے دوران شادی کی پیشکش کرنے پر امام الحق نے لڑکی کو کیا جواب دیا؟

image

ہر مشہور شخصیت کی زندگی میں ایسے لمحے ضرور آتے ہیں جب وہ اپنی شہرت کی وجہ سے عوام کے سامنے مجبور ہوتا ہے۔ کبھی یہ مجبوری غصے کی صورت میں ضبط کرنی پڑتی ہے اور کبھی اس پر صرف مسکرا کر ہی اکتفا کرنا پڑتا ہے۔ ایسا ہی کچھ ہوا مشہور کرکٹر امام الحق کے ساتھ جنھیں ایک لائیو شو کے دوران ہی ان کی ایک مداح نے رشتے کی پیشکش کر دی جس کے جواب میں امام الحق نے مسکرانے کے ساتھ کیا کہا؟ آئیے دیکھتے ہیں

لڑکی کی حیرت انگیز فرمائش

جیو نیوز سے نشر ہونے والے شو “ہنسنا منع ہے“ میں میزبان تابش ہاشمی، امام الحق سے ہلکے پھلکے سوالات کر ہی رہے تھے کہ تھوڑی دیر میں آڈئینس میں سے ایک لڑکی نے امام الحق سے پوچھا کہ “کیا آپ مجھ سے شادی کر سکتے ہیں؟ پلیز میری بات کا بھرم رکھ لیجیئے گا“

امام الحق اس سوال پر ہنس پڑے اور جواباً انھوں نے کہا کہ “میں کیا کہہ سکتا ہوں اس کے لئے آپ کو میری امی سے ملنا پڑے گا وہی اس بات کا صحیح جواب دے سکتی ہیں“

شو کب نشر ہوگا؟

یہ گفتگو تابش ہاشمی کے شو سے لی گئی ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہے جبکہ پروگرام کی یہ قسط جمعہ کو 11 بجے نشر کی جائے گی۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.