Your browser does not support the video tag.سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہونے جارہا ہے،ادارےمداخلت کرکے قومی وزیراعظم بنائیں۔فیصل آباد میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاک فوج سے کہتاہوں پاکستان وہاں آگیا جہاں سنبھبالنا آپ کی ذمہ داری ہے، پاکستان بچانا صرف عمران خان کاکام نہیں ہے۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آج عمران خان زمین سے آسمان پر چلاگیا ہے، کسی میں ہمت ہے تو عمران خان کو گرفتار کرکے دکھاؤ،مزید کہا کہ کوئی قاتل اور بدمعاش وزیر داخلہ نہیں ہوسکتا۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ جس پر صبح فرد جرم لگنی تھی اس کو وزیراعظم بنایاگیا، نوازشریف جس جہاز میں بیٹھے گا تمام سواریاں اترجائیں گی۔شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے باقی منحرف اراکین 20،20 کروڑ میں بکے ہیں مگر فیصل آباد کا ایک رکن 25 کروڑٰ میں بکا ہیں۔