عراق میں ریت کا طوفان، ہزاروں افراد اسپتال داخل

image

عراق میں ایک ماہ کے دوران مٹی کے 8 طوفان آچکے ہیں، پیر کو ریت کے طوفان کے باعث ہزاروں افراد سانس لینے میں تکلیف کی وجہ سے اسپتالوں میں داخل کرائے گئے۔

کے مطابق پیر کو عراق میں مٹی کا طوفان آیا جس کے پیش نظر گھر، کاریں اور عمارت کی چھتیں ریت سے ڈھک گئیں جبکہ حد نگاہ کم ہونے سے بغداد، نجف اور سلیمانیہ کے ایئر پورٹس پروازوں کیلئے بند کردیئے گئے۔

ریت کے طوفان سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے سبب بغداد سمیت 7 صوبوں میں سرکاری دفاتر اور ملک بھر میں اسکولوں میں چھٹی دے دی گئی۔

عراق بھر میں مٹی کے طوفان کے باعث سانس لینے میں مشکلات پر 4 ہزار سے زائد افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ عراق میں اپریل کے وسط سے آنے والا ریت کا آٹھواں طوفان ہے۔

ماہرین نے طوفانوں کو مٹی کی ڈی گریڈیشن اور بارشوں کی کمی کے باعث خشک سالی کو قرار دیا ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.