گھر سے خرچہ نہیں ملتا تھا اس لیے ماڈلنگ شروع کی ۔۔ نادیہ حسین خود سے متعلق چند سچ بتاتے ہوئے

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و فیشن ڈیزائنر نادیہ حسین کی مقبولیت سے ہر کوئی واقف ہے۔

سوشل میڈیا پر متحرک دکھائی دینے والی معروف ماڈل نادیہ حسین حال ہی میں ایک پروگرام میں بطور مہمان مدعو ہوئیں جس میں انہوں نے ماڈلنگ کی شروعات اور کیرئیر میں پیش آنے والی ابتدائیہ مشکلات کا تذکرہ کیا۔

نادیہ حسین نے بتایا کہ وہ ڈینٹسٹ کے شعبے کے ساتھ ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری فیلڈ ڈینٹسٹ سے ایستھیٹک (حسن پسندانہ) کی ہوگئی ہے جو کہ میری میڈیکل کی فیلڈ سے ملتی جلتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ماڈل نادیہ حسین نے کہا کہ میں نے پاکٹ منی کے لیے ماڈلنگ کا آغاز کیا تھا۔ کیونکہ میں ڈینٹسٹری تو کر ہی رہی تھی میرا دھیان اسی چیز پر تھا لیکن جب آپ جوان ہوتے ہیں تو آپ کی خواہش ہوتی ہے کہ پاکٹ منی لے تاکہ آپ اس سے چیزیں خرید سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران آپ کے والدین اتنا زیادہ ملوث نہیں ہوتے تو میں نے ماڈلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

نادیہ حسین نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ماڈلنگ کرنے سے انہیں پہلا چیک پچیس ہزار کا ملا تھا جو کہ اس وقت ایک بڑی رقم تھی۔

اداکارہ و فیشن ڈیزائنر نے بتایا کہ اس وقت انہوں نے پچیس ہزار روپے بہت انجوئے کیئے اور میرا جو دل چاہا میں نے اس وقت خریدا تھا جس میں میک اپ، کپڑے جوتے وغیرہ شامل تھے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.