باجوڑ: مشعل افراد نے تھانے کو آگ لگا کر قتل کے ملزم کو ہلاک کر دیا

image

باجوڑ میں مشعل افراد نے ناوگئی پولیس سٹیشن پر حملہ کرنے کے بعد تھانے کو آگ لگا دی اور قتل کے ملزم کو تشدد کرکے ہلاک کر دیا۔

مقامی صحافیوں کے مطابق مشتعل افراد تھانے میں گھس گئے جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی۔ علاقے میں حالات کشیدہ ہیں۔

’غفور الرحمن ولد زیارت گل سکنہ نواگئی بارا کمانگرہ کو نامعلوم افراد نے قتل کیا تھا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص عبدالرشید کو گرفتار کیا تھا۔‘

باجوڑ کے مقامی صحافی زاہد جان نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’گاؤں ناواگئی بارا کمانگرہ کے غفور الرحمن دو دن سے لاپتہ تھے، آج ان کی لاش برامد ہوئی تھی۔

’پولیس نے شک کی بنیاد پر ملزم عبدالرشید کو پکڑا تھا، لیکن علاقے کے لوگوں نے مشتعل ہو کر پولیس سٹیشن پر حملہ کرکے ان کو تھانے کے اندر ہی قتل کردیا۔‘


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.