جب مر جاؤں گی تب ہم ساتھ جنت میں رہیں گے ۔۔ عمر شریف کی اہلیہ نے شوہر کو یاد کرتے ہوئے مداحوں کو بھی ان کی یاد دلا دی

image

گذشتہ سال 2 اکتوبر کو پاکستان کےمعروف کامیڈی کنگ اور اداکار عمر شریف اپنے مداحوں سے بچھڑے جن کی سنہری یادیں آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

عمر شریف کے دل کے قریب تو ان کے مداح بستے ہی تھے لیکن ان کی اہلیہ جو عمر شریف کواپنا سب کچھ مانتی ہے آج بھی ان کی یاد میں پیغامات شئیر کرتی رہتی ہیں۔

عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل نے آج کے روز اپنے شوہر کے لیے خاص پیغام شئیر کیا ہے جنہیں دیکھ کر لوگ غمزدہ ہوجائیں۔

زرین غزل نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور عمر شریف کی تصویر شئیر کی جس پر پیغام لکھا۔

انہوں نے تصویر پرلکھا کہ جب تک میں زندہ ہوں آپ میرے دل میں رہیں گے۔ اور جب مر گئی تب ہم ساتھ جنت میں رہیں گے آپ کی 70 حوروں کی سردار بن کر۔

خیال رہے اداکار و مزاحیہ فنکار عمر شریف جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے تھے جس کے بعد پورا ملک سوگ میں ڈوب گیا تھا۔ ان کی اہلیہ زرین عمر کی یاد میں سوشل میڈیا پر جذباتی پیغامات شئیر کرتی رہتی ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.