کورونا کا پھیلاو تیز، سندھ حکومت نے پابندیوں کا حکم جاری کردیا

image

 محکمہ داخلہ سندھ نے تقریبات میں شرکت اور پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کے لیے ویکسی نیشن کو لازمی قرار دے دیا۔ مجمعے والی جگہ پر ماسک کا استعمال لازم ہوگا۔

کوروناکیسز میں اضافے پر محکمہ داخلہ سندھ نے پابندیوں کا حکم نامہ جاری کردیا۔ محکمہ داخلہ سندھ  کے مطابق شادی بیاہ اوردیگرتقریبات میں شریک افراد  کا ویکسی نیٹڈ ہونا  ضروری  ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے مجمعے والی جگہ پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا ہے۔جم،سنیما،مزارات ،پارک میں آنےوالےافراد کے لیے ماسک کااستعمال لازمی ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:

نوٹیفیکیشن کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں سفرکرنےوالے افرادبھی ویکسی نیشن کےحامل ہوں۔کاروباری سرگرمیاں حکومت کےمقررہ کردہ اوقات کےتحت کھلےرہیں گے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے  بجلی بچت پلان کے تحت  کاروباری مراکز رات 9 بجے بند کرنے کا حکم جاری کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ آج  کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 17اعشاریہ فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ ملک بھر کورونا کیسز کی شرح ساڑھے چار فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.