پی ٹی آئی آج اسلام آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

image

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج اسلام آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ عمران خان نے پیٹرول کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ، بڑھتی مہنگائی اور موجودہ حکومت کے اقدامات کے خلاف جلسے کا اعلان کیا تھا۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لوگوں کو بڑی تعداد میں جلسے میں شرکت کی دعوت دے رکھی ہے۔ عمران خان خود بھی راولپنڈی کے علاقے رحمان آباد سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے پریڈ گراؤنڈ پہنچیں گے۔

عمران خان کے علاوہ تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ ملک کے مختلف شہروں میں بڑی اسکرینیں نصب کرنے کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے جس پر جلسے کی براہ راست کوریج دکھائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

تحریک انصاف نے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی ہیں جبکہ گزشتہ روز عمران خان نے جلسہ گاہ کا دورہ بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے بند نہ کرنے اور رات 12 بجے سے قبل جلسہ گاہ خالی کرنے کی یقین دہانی پر جلسے کی اجازت دی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.