عمران خان کی شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے اہلخانہ سے تعزیت

image

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے شہید لیفٹیننٹجنرل سرفراز علی کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان شہید کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی رہائشگاہ پہنچے اور شہید کے صاحبزادے کیپٹن احمد سمیت اہلخانہ سے تعزیت کی۔انہوں نے سرفراز علی شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا اور فاتحہ خوانی کی۔عمران خان نے شہید افسر کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، بریگیڈیئر امجد حنیف اور بریگیڈیئر خالد کے گھر جاکر اہلخانہ کے تعزیت کا اظہار کیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ شہید افسران ملک و قوم کی خدمت کرتے ہوئے درجہ شہادت پر فائز ہوئے ہیں، ہم پاک فوج کے عزم اور ملک و قوم کی خدمت کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہدا اور ان کے خاندانوں کا جذبہ حب الوطنی بہت بڑا سرمایہ ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل اوتھل سے کراچی جاتے ہوئے پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں کور کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ڈی جی کوسٹ گارڈ کے علاوہ 4 دیگر جوان اور افسران بھی شہید ہوئے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.