پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنیکا معاملہ: الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آگئی

image

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کیلئے شوکاز منظرعام پر آگیا۔ پی ٹی آئی کوشوکاز عمران خان کے ذریعے 5 اگست کو جاری کیا گیا۔شوکاز میں عارف نقوی سے ملنے والے 21 لاکھ ڈالرز سے زائد رقم کا تذکرہ کیا گیا۔ بھارتی شہری رومیتا سیٹھی سے وصول شدہ 13 ہزار 750 ڈالرز کا حوالہ دیا گیا۔ شوکاز میں امریکہ، کینیڈا اور دیگر ممالک، کمپنیوں سے ملنے والے فنڈز کا بھی حوالہ دیا گیا۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ تمام ممنوعہ فنڈز ضبط کر لیے جائیں۔ الیکشن کمیشن نے 22 اگست کو صبح 10 بجے پیش ہو کر وضاحت کرنے کی ہدایت کر دی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.