وفاقی حکومت نے ملک میں سول مارشل لا نافذ کر دیا

image
لاہور(نیوزڈیسک)وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے اے آر وائی نیوز کے این او سی کی منسوخی پر کہا ہےکہ موجودہ وفاقی حکومت نے سویلین مارشل لا لگا دیا ہے۔وزیر داخلہ پنجاب نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اے آر وائی نیوز کیساتھ سیاسی انتقامی کارروائی ہو رہی ہے۔آمریت میں بھی ایسے اقدامات نہیں ہوتے جو یہ حکومت اٹھا رہی ہے۔ہاشم ڈوگر نے کہا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے اے آر وائی نیوز کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ جب پی ٹی آئی کی حکومت تھی اس دور میں ہماری بھرپور کردار کشی کی گئی لیکن ہم نے ایسا قدم نہیں اٹھایا۔ اے آر وائی نیوز اپنی پوزیشن پہلے ہی واضح کرچکا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.