آئندہ کا لائحہ عمل، کپتان کا اگلے ہفتے سے ملک بھر میں جلسوں کا اعلان

image

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے آئندہکے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے اگلے ہفتے سے ملک بھر میں جلسوں کا اعلان کردیا۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں تحریک انصاف کے "حقیقی آزادی جلسے" سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے عوام میں نکلنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ اپنے لوگوں میں جائیں گے، اگلے ہفتے پنڈی میں جلسہ کریں گے، اس کے چند دن بعد کراچی میں جلسہ کریں ے۔انہوں نے جلسوں کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ دنوں میں سکھر، حیدر آباد، اسلام آباد، پشاورمردان، اٹک، ایبٹ آباد اور ملتان میں جلسہ کریں گے۔ اس کے بعد وہ بہاولپور، سرگودھا، جہلم، گجرات، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور کوئٹہ میں بھی جلسے کریں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کی جنگ آخری مرحلے میں ہے، انہوں نے پارٹی کی تمام تنظیموں کو پیغام پہنچا دیا ہے کہ وہ تیاری کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.