پاکستانی لڑکے نے تو انگریزوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، لڑکے کوپرپوز کرنے کیلئے لاہور کی سڑکوں پر ایسا کام کیا کہ تہلکہ مچ گیا

image
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں ایک لڑکی نے اپنے محبوب کو شادی کی پیشکش کیلئے انوکھا انداز اپنالیا،سڑک پر اسٹیمرزلگواکر سرعام پروپوز کرڈالا۔لاہور میں گزشتہ روز ایک مصروف سڑک کے اسٹریٹ پولزپر گلابی رنگ کے ڈیجیٹل اسٹیمرز دیکھ کر شہری حیرت زدہ رہ گئے۔ یہ اسٹیمرز ایک نامعلوم لڑکی کی جانب سے لگوائے گئےجس میں اس نے اپنے محبوب کو سرعام شادی کی پیشکش کی۔ان اسٹیمرز پر لکھا ہے کہ (WILL YOU BE MINE FOREVER FAISAL IMRAN) فیصل عمران کیا تم ہمیشہ کیلئے میرے بنو گے؟۔ان اسٹیمرز کو لگانے والی لڑکی کون ہے اس بارے کچھ معلوم نہیں ہوسکا نہ ہی یہ پتا چل سکا ہے کہ فیصل عمران آخر کون ہے جس کیلئے لڑکی نے یہ منفرد انداز اپنایا ہے۔تاہم سوشل میڈیا پر ان اسٹیمرز کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس پر صارفین مختلف انداز میں تبصرے کررہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.