75 روپے مالیت کا یادگاری بینک نوٹ جاری

image

اسٹیٹ بینک نے پاکستان کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر 75 روپے مالیت کا ایک یادگاری بینک نوٹ جاری کر دیا۔

یہ یادگار کرنسی نوٹ آج سے عوام کے لیے ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر اور کمرشل بینکوں کی برانچوں سے دستیاب ہو گا۔

اس یادگاری نوٹ کو ایس بی پی ایکٹ 1956ء کی شق 25 کے تحت لیگل ٹینڈر کی حیثیت حاصل ہے اور اسے پاکستان بھر میں کاروباری لین دین میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیا جانے والا دوسرا یادگاری بینک نوٹ ہے۔ اسٹیٹ بینک نے 1997میں ملک کی آزادی کے پچاس برس مکمل ہونے پر پہلا یادگاری نوٹ جاری کیا تھا۔

اس کرنسی نوٹ کے سامنے کے اور پچھلے رخ کے موضو عات اور تصورات کو اسٹیٹ بینک اور مقامی فن کاروں نے تیار کیا ہے۔

اس یادگار کرنسی نوٹ کو پاکستان کے قیام میں اہم کردار ادا کرنے والے قائدین کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

بینک نوٹ کے سامنے کا رخ قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ سر محمد اقبال، محترمہ فاطمہ جناح اور سرسید احمد خان کی تصاویر سے مزین ہے جب کہ اس یادگاری کرنسی نوٹ کا پچھلا رخ ماحولیاتی تبدیلی اور پاکستان پر اس کے اثرات سے ہماری قومی وابستگی کو اجاگر کرتے ہیں۔

1/2 has issued a commemorative banknote of Rs75 on the occasion of 75th anniversary of Pakistan’s independence. The commemorative banknote will be available for general public from SBP BSC offices & Commercial Banks’s branches from 30Sep22.

See PR: pic.twitter.com/8g7rtFfSkP

— SBP (@StateBank_Pak) September 29, 2022


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.