اسکول میں آپ کیسے اسٹوڈنٹ تھے؟ مداح کے سوال پر نسیم شاہ کے معصومانہ جواب نے سب کو ہنسنے پر مجبور کر دیا

image

پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نسیم شاہ اپنی شاندار باؤلنگ کے لیئے تو دنیا بھر میں مشہور ہیں ہی ساتھ ہی وہ اپنے معصومانہ انداز کی وجہ سے بھی پسند کئے جاتے ہیں۔

اس بار بھی قومی کھلاڑی نے اپنی معصومیت سے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے۔

نسیم شاہ نے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں سے چٹ چیٹ کرنے کے لیئے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے Ask me a question سیشن شروع کیا۔

ان کی یہ اسٹوری دیکھ کر اُن کے لاکھوں مداح اپنے اپنے سوال لے کر اُن کے سوشل میڈیا پر اُمڈ آئے۔

ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ آپ اسکول کے زمانے میں کیسے طالب علم تھے؟ جس پر انہوں نے بتایا کہ، "وہ اپنے اسکول کے دور میں نالائق اسٹوڈنٹ تھے۔"

کراچی اور لاہور کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ، "کراچی اور لاہور میں سے، لاہور کا انتخاب کروں گا۔"

اسکے علاوہ انہوں نے اپنی والدہ کو اپنی رول ماڈل بتایا۔

نسیم شاہ نے ایک مداح کو انسٹاگرام اسٹوری پر آٹوگراف بھی دیا۔

اس دوران اُن کے ایک مداح کا پوچھا کہ، کیا آپ "بی ٹی ایس" کے پاپ گروپ کو جانتے ہیں؟ جس پر نسیم شاہ نے جواب میں لکھا کہ، "ویسے تو مجھے علم نہیں، کہیں یہ 'بیک ٹو اسکول' تو نہیں؟ کیا میں صحیح ہوں؟

نسیم شاہ کا یہ جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس پر مداح اُن کے جواب پر ہنس رہے ہیں اور اُن کی لاعلمی کو اُن کی معصومیت قرار دے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US