روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد ٹی20 میں ہاردک پانڈیا انڈین ٹیم کی قیادت کریں گے؟

image

آئی سی سی ورلڈ کپ 2024 میں انڈیا کی شاندار فتح کے بعد اور ٹیم کپتان روہت شرما کے ٹی20 کرکٹ کو الوداع کہنے کے ساتھ ہی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا انڈین ٹیم کی ٹی20 کرکٹ فارمیٹ میں قیادت کے لیے تیار ہیں۔

انڈیا ٹو ڈے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ہاردک پانڈیا کو ٹیم کیپٹن مقرر کیے جانے کا فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آ رہا ہے جب انڈین ٹیم روہت شرما کی قیادت دیکھنے کے بعد ایک نئے دور میں داخل ہونے جا رہی ہے۔

اس اقدام کو نئے کھلاڑیوں کے لیے ٹیم کے اہم عہدوں پر براجمان ہونے کا ایک موقع بھی سمجھا جا رہا ہے۔

ہاردک پانڈیا جیسی نئی قیادت کا متعارف ہونا انڈین کرکٹ ٹیم میں تازہ توانائی اور نئی جہتوں کو جگہ دینے کے مترادف ہوسکتا ہے۔

ہاردک پانڈیا پہلے ہی خود کو آئی پی ایل میں ایک بااثر قیادت کے طور پر منوا چکے ہیں۔

آئی پی ایل کے ساتھ ساتھ 30 سالہ ہاردک پانڈیا نے عالمی سطح پر بھی عمدہ کارگردگی کا مظاہرہ کیا۔

روہت شرما نے جب کام کے بوجھ کی وجہ سے انڈیا کی کرکٹ ٹیم قیادت سے کنارہ کشی اختیار کی تو ہاردک پانڈیا نے ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے انڈیا کو 16 میں سے 10 ٹی20 میچز میں فتح دلائی۔

ان کی قیادت کے دوران پانچ میچوں میں انڈین کرکٹ ٹیم کو شکست ہوئی جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔ ہاردک پانڈیا نے حالیہ ٹی20 ورلڈ کپ میں 48 کی اوسط شرح کے ساتھ 144 رنز بنائے تھے اور 11 وکٹیں بھی حاصل کیں تھیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل منگل کو بورڈ فار کنٹرول آف کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ نے باضابطہ طور پر گوتم گمبھیر کو ٹیم کا ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.