پیرس اولمپکس: منو بھاکر نے سربجوت سنگھ کے ساتھ انڈیا کے لیے دوسرا تمغہ جیت لیا

image

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری اولمپکس مقابلوں میں انڈین شوٹرز منو بھاکر اور سربجوت سنگھ  نے انڈیا کے لیے دوسرا کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔

منگل کو 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم مقابلے میں منو بھاکر اور سربجوت سنگھ  نے جنوبی کوریا کی ونہو لی اور جن یی اوہ کو 16-10 سے ہرا کر انڈیا کے لیے دوسرا تمغہ جیتا۔

مانو بھاکر اولمپکس کی تاریخ میں ایک ہی ایونٹ میں دوسرا تمغہ جیتنے والی پہلی انڈین کھلاڑی ہیں۔

اس سے قبل اتوار کو شوٹر منو بھاکر نے خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا جو کہ پیرس اولمپکس میں انڈیا کی پہلی کامیابی تھی۔

منو بھاکر گذشتہ 20 سالوں میں انفرادی ایونٹ میں اولمپکس فائنل میں پہنچنے والی انڈیا کی پہلی خاتون شوٹر بن گئی تھیں۔ اس سے قبل 2004 سوُما شرور نے یونان کے دارالحکومت میں منعقدہ ایتھنز اولمپکس میں 10 میٹر ایئر رائفل ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی تھی۔

دوسری جانب منو بھاکر کے ساتھ سربجوت سنگھ اب اولمپکس میں تمغہ جیتنے والے انڈیا کے چھٹے شوٹر بن گئے ہیں۔ 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم کے کوالیفکیشن راؤنڈ میں مانو اور سربجوت نے کل 580 پوائنٹس اور 20 پرفیکٹ شاٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

واضح رہے اولمپکس کی تاریخ میں مجموعی طور پر انڈیا کا یہ چھٹا شوٹنگ میڈل ہے۔

اس سے قبل منو بھاکر نے رواں اولمپکس میں ہی خواتین کے انفرادی شوٹنگ مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔  راجیاوردھن سنگھ راٹھور نے 2004 میں منعقد ہونے والے ایتھنز اولمپکس میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

اسی طرح 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں بِندرا نے سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا جبکہ گگن نارنگ نے لندن اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتا۔

انڈیا کے لیے وجے کمار بھی لندن اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.