’فیصلہ تاریخی ہے‘، سنی اتحاد اور پی ٹی آئی کا الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

image

سنی اتحاد کونسل اور پاکستان تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

جمعے کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماؤں گوہر علی خان، شبلی فراز اور پارٹی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے سے انصاف کا علم بلند ہوا ہے اور یہ آئین کی فتح ہے۔

اس موقع پر شلبی فراز نے ججز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج جمہوری قوتوں اور عوام کے لیے خوشی کا دن ہے۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا ’ہم نے قانونی جنگ جیت لی ہے اور سیاسی جنگ بھی جیتیں گے۔‘

’یہ فتح اس منزل کی طرف ایک قدم ہے جہاں ملک میں جمہوریت ہو اور آئین کا دور دورہ ہو۔‘

اسی طرح سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آج اپنا حق ادا کر کے ادارے کا وقار بحال کر دیا ہے۔

ان کے مطابق الیکشن کمیشن نے مینڈیٹ چرانے کی کوشش کی اور سپریم کورٹ نے بھی الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر کو فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ جمعے کو سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے آٹھ ججز کے اکثریتی فیصلے میں کہا کہ پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین کے خلاف ہے، پی ٹی آئی سیاسی جماعت تھی اور ہے۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.